ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مدھیہ پردیش میں بھگوا عناصر پرمسلم خاندان کی پٹائی کا الزام

مدھیہ پردیش میں بھگوا عناصر پرمسلم خاندان کی پٹائی کا الزام

Mon, 11 Oct 2021 12:20:15    S.O. News Service

اندور ،11؍اکتوبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) مدھیہ پردیش  میں اندور شہر کے قریب کامپیل گرام پنچایت میں رہنےوالے ایک مسلم خاندان کو بھگوا عناصر کےذریعہ زدوکوب کئے جانے کا سنسنی  خیز معاملہ سامنے آیا ہے۔ متاثرین  کے حوالے سےملنے والی خبروں کے مطابق شر پسندوں نے انہیں  ۹؍ اکتوبر تک گاؤں  چھوڑ کر   جانے کا الٹی میٹم دیا تھا جس پر عمل نہ  ہونے کی وجہ سے 100 سے زائد افراد پر مشتمل ہجوم مار پیٹ پر اتر آیا۔

دوسری طرف پولیس نے اسے پیسوں  کی لین دین کا نتیجہ قراردیاہے۔  سنیچر کی شام ساڑھے8 بجے پیش آنے  والی ا س واردات کے تعلق سے متاثرہ خاندان کا کہنا ہے کہ بھگو ا شرپسندوں  نے انہیں سنیچر تک گھر خالی کرنے اور گاؤں  چھوڑ کر چلےجانے کیلئے کہا تھا ۔ چونکہ انہوں نے ایسا نہیںکیا اسلئے زدوکوب کیا گیا۔ الزام ہےکہ مار پیٹ کی واردات کو خاندان کی ایک فرد فوزیہ نے اپنے موبائل فون پر یکارڈ کرنے کی کوشش کی تو حملہ آوروں نے اس کا موبائل چھین کر توڑ ڈالا۔

دوسری طرف  پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں  گروپ   کے درمیان پیسوں کی لین دین کا جھگڑا ہے اور دونوں ہی کی جانب سے ایک دوسرے کے خلاف شکایت درج کر لی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق غیاث الدین کا خاندان جو 2 سال قبل ہی اس گاؤں میں آیا ہے،  پیشے سے لوہار ہے اور زرعی استعمال کا سامان بناتا ہے۔ دوسری طرف  غیاث الدین کےبیٹے کا الزام ہے کہ حملہ آور  مارپیٹ کرتے وقت جے شری رام کے نعرے لگارہے تھے۔ 

 


Share: